Home / فلکیات / ملکی وے کی دنیا کے سب سے بڑے شیشے پر تصویر

ملکی وے کی دنیا کے سب سے بڑے شیشے پر تصویر

کیا آپ نے اس سے خوبصورت تصویر پہلے کبھی دیکھی ہے؟

 

یہ کمپیوٹر گرافکس نہیں ہے بلکہ ایک حقیقی تصویر ہے جو کہ فوٹو گرافر جیسن ہورٹا نے دنیا کے سب سے بڑے شیشے کے اوپر بنائی ہے۔ یہ بڑا شیشہ بولیویا کی یوونی سالٹ فلیٹ ہے۔یہ دنیا کی سب سے بڑی نمک کی فلیٹ ہے اور جب یہاں بارش ہوتی ہے تو یہ فلیٹ ایک بہت بڑے شیشے میں تبدیل ہو جاتی ہے ۔ اس شیشے کا فائدہ اٹھا کر یہاں آنے والے بہت ہی منفرد تصاویر بناتے ہیں مگر جیسن ہورٹا نے کچھ مختلف سوچا، اُس نے رات کے وقت تصاویر بنائیں۔
آپ کو ملکی وے کے بازو میں ہزاروں ستارے تو نظر آ رہے ہونگے مگر یہاں چند مشہور ستارے اور بھی ہیں۔ جیسا کہ بائیں جانب اوپر کی طرف انٹارس نظر آرہا ہے اور دائیں جانب نیچے کی طرف سائرس ہے۔ انٹارس کے بالکل نیچے سب سے زیادہ روشن سیارہ مشتری ہے۔
ملکی وے کے بارزو کے بالکل نیچے ایک بونی کہکشاں لارج میجیلانک کلاوڈ بھی نظر آرہی ہے۔
یہ تصویر 22 اکتوبر کو ناسا کی مشہور ویب سائٹ APODکی زینت بنی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فل سائز تصویر کیلے یہ لنک استعمال کیا جا سکتا ہے۔
https://apod.nasa.gov/apod/image/1910/MilkyWaySaltFlat_Huerta_2048.jpg
اے پوڈ کا لنک
https://apod.nasa.gov/apod/ap191022.html
یوونی سالٹ فلیٹ کے بارے میں مزید پڑھنے کیلئے
https://en.wikipedia.org/wiki/Salar_de_Uyuni
یوونی سالٹ فلیٹ کے بارے میں نیشنل جیوگراف کا ایک ارٹیکل
https://www.nationalgeographic.com/travel/destinations/south-america/bolivia/how-to-see-salar-de-uyuni-salt-flats-bolivia/
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمد سلیم

ایک مثبت علمی اور ادبی فورم


https://www.facebook.com/saleem.coder

About محمد سلیم

محمد سلیم ایک کمپیوٹر پروگرامر ہیں اور ایک سافٹ وئیر ہاوس چلا رہے ہیں۔ سائنس خصوصا فلکیات پر پڑھنا اور لکھنا ان کا مشغلہ ہے۔ ان کے مضامین یہاں کے علاوہ دیگر کئی ویب سائٹس پر بھی پبلش ہوتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *