Home / اردو ادب / شاعری / لمحے لمحے کی نارسائی ہے

لمحے لمحے کی نارسائی ہے

لمحے لمحے کی نارسائی ہے
زندگی حالتِ جدائی ہے

مردِ میداں ہوں اپنی ذات کا مَیں
میں نے سب سے شکست کھائی ہے

اِک عجب حال ہے  کہ اَب اُس کو
یاد کرنا بھی بے وفائی ہے

اَب یہ صُورت ہے جانِ جاں کہ تجھے
بُھولنے میں میری بَھلائی ہے

خُود کو بُھولا ہوں اُس کو بُھولا ہوں
عُمر بھر کی یہی کمائی ہے

میں ہنر مندِ رنگ ہُوں مَیں نے
خُون تھوکا ہے داد پائی ہے

جانے یہ تیرے وصل کے ہنگام
تیری فرقت کہاں سے آئی ہے

جون ایلیا

About محمد سلیم

محمد سلیم ایک کمپیوٹر پروگرامر ہیں اور ایک سافٹ وئیر ہاوس چلا رہے ہیں۔ سائنس خصوصا فلکیات پر پڑھنا اور لکھنا ان کا مشغلہ ہے۔ ان کے مضامین یہاں کے علاوہ دیگر کئی ویب سائٹس پر بھی پبلش ہوتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *