Home / مستقل سلسلے / فلیٹ ارتھ چیک میٹ / فلیٹ ارتھ چیک میٹ سوال 9

فلیٹ ارتھ چیک میٹ سوال 9

پراسپیکٹوکے باوجودسورج کی رفتار میں فرق کیوں نہیں آتا؟

فلیٹ ارتھ کے دعوے دار کہتے ہیں کہ سورج غروب ہونا  دراصل پراسپیکٹو کی وجہ سے ہے۔ مطلب سورج ہم سے دور جاتے جاتے ہمارے پراسپیکٹو سے نکل جاتا ہے اور ہمیں ایسے لگتا ہے جیسے غروب ہو رہا ہے۔

سوال نمبر8میں سورج کے پراسپیکٹو کی غلطی کو ظاہر کیا گیا تھا۔ اب اس سوال میں بھی سورج کو لے کر پراسپیکٹو کی ایک اور غلطی کو ظاہر کیا گیا ہے۔

عام مشاہدہ کیا گیا ہے کہ جب کوئی چیز ہمارے قریب سے گزرتی ہے تو اس کی رفتار تیز ہوتی ہے اور جیسے جیسے وہ ہم سےدور ہوتی جاتی ہے اس کی مشاہدہ کردہ رفتار کم ہوتی جاتی ہے(صرف مشاہدہ کردہ رفتار، حقیقت میں نہیں) آپ کے قریب سے گزرتی کار اور سر کے اوپر سے گزرتا جہاز اس کی اچھی مثال ہیں۔

سوال یہ ہے کہ یہ رُول  سورج پر کیوں اپلائی نہیں ہوتا؟ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ طلوع اور غروب کے وقت سورج کی رفتار خاصی کم ہوتی اور دوپہر کے وقت یہ تیزی سے گزر جاتا ، جبکہ ایسا نہیں ہے۔

کیا سورج لوکل ہےاور ہم سے محض3000میل دور ہے؟

 

About محمد سلیم

محمد سلیم ایک کمپیوٹر پروگرامر ہیں اور ایک سافٹ وئیر ہاوس چلا رہے ہیں۔ سائنس خصوصا فلکیات پر پڑھنا اور لکھنا ان کا مشغلہ ہے۔ ان کے مضامین یہاں کے علاوہ دیگر کئی ویب سائٹس پر بھی پبلش ہوتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *