Home / مستقل سلسلے / فلیٹ ارتھ چیک میٹ / فلیٹ ارتھ چیک میٹ سوال 8

فلیٹ ارتھ چیک میٹ سوال 8

سورج کا  پرا سپیکٹیوالگ کیوں ہے؟

جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ جیسے جیسے کوئی چیز ہم سے دور جاتی ہے ہمیں اس کا سائز کم ہوتا نظر آتا ہے۔ اڑتا ہوا جہاز ، سڑک پر لگے درخت اس کی بہترین مثال ہیں۔ فلیٹ ارتھ میں سورج صرف 32میل کا ہے مگر اس کا پر سپیکٹیوالگ کیوں ہے؟ کیا وجہ ہے کہ سورج جب ہمارے سر پر ہوتا ہے یعنی ہم سے 3000 میل دور تو اس کا سائز وہ  ہی ہوتا ہے جب وہ طلوع یا غروب ہو رہا ہوتا ہے ۔ حالانکہ طلوع اور غروب کے اوقات میں وہ ہم سے کئی ہزار کلو میٹر دور ہوتا ہے۔

فرض کریں کہ اگر سورج غروب آفتاب کے وقت ہم سے 8کے اینگل پر ہے تو اُسے ہم سے 21346.11میل دور بھی ہونا چاہے۔ کیا وجہ ہے3000میل دور اور 21346میل دور سورج دیکھنے میں ایک جیسے سائز کے لگتے ہیں؟

نوٹ: غروب آفتاب کی دوری سمجھنے کیلئے پوسٹ نمبر 5ملاحظہ کیجئے

About محمد سلیم

محمد سلیم ایک کمپیوٹر پروگرامر ہیں اور ایک سافٹ وئیر ہاوس چلا رہے ہیں۔ سائنس خصوصا فلکیات پر پڑھنا اور لکھنا ان کا مشغلہ ہے۔ ان کے مضامین یہاں کے علاوہ دیگر کئی ویب سائٹس پر بھی پبلش ہوتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *