Home / مستقل سلسلے / فلیٹ ارتھ چیک میٹ / فلیٹ ارتھ چیک میٹ سوال 7

فلیٹ ارتھ چیک میٹ سوال 7

قطبی ستارہ  یا  پولارس پوری فلیٹ ارتھ پر کیوں دیکھائی نہیں دیتا؟

یہ سوال پہلے بھی کئی بار فلیٹرز سے پوچھا گیامگر کوئی بھی تسلی بخش  جواب نہیں ملا۔ بظاہر ایسی کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ قطبی ستارہ پولارس پوری فلیٹ ارتھ پر نظر نہ آئے۔ مگر حیرت انگیز طور پر فلیٹر بھی مانتے ہیں کہ خط استوا کے بعد پولارس نہیں نظر آتا  اور اگر اس کی وجہ پوچھی جائے تو جواب ملتا ہے پراسپیکٹو کی وجہ سے۔

پراسپیکٹو کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ اپنی بات کے ثبوت کے طور پر میں یہ وضاحت دونگا کہ جیسے جیسے ہم گلوب پر شمالی قطب سے جنوبی قطب کی طرف سفر کرتے ہیں پولارس کا اینگل تبدیل ہوتا جاتا ہے اور خط استوا پر یہ تقریباً 90ڈگری تک چلا جاتا ہے۔فلیٹ ارتھ میں اس کا خط استوا پر 90کا اینگل نہیں بننا چاہے۔ فلیٹ ارتھ میں خط استوا پر اس کا تقریباً 45کا اینگل بننا چاہے۔

گلوب ماڈل میں پولارس کا جنوبی نصف کرہ میں نظر نہ آنا سمجھ آتا ہے مگر فلیٹ ارتھ میں اس کو کسی بھی طرح فٹ نہیں کیا جا سکتا۔

 

پولارس کی اصل جگہ کہاں ہے؟

پولارس اگر جنوب میں نظر نہیں آتا تو باقی بہت سے ستارے کیوں نظر آتے ہیں؟ کیا وہ پولارس سے بلند ہیں؟ اگر ہاں تو کتنے؟

پراسپیکٹو کے علاوہ کیا وجہ ہے کہ پولارس خط استواکے بعد نظر آنا بند ہو جاتا ہے؟ اگر واقعی ہی پراسپیکٹو اس کی وجہ ہے تو پھر پراسپیکٹو کی  باقاعدہ تفصیل دی جائیں اور ساتھ کوئی فارمولا وغیرہ بھی جو پولارس ، چاند اور سورج تینوں پرکام کرتا ہو۔

 

About محمد سلیم

محمد سلیم ایک کمپیوٹر پروگرامر ہیں اور ایک سافٹ وئیر ہاوس چلا رہے ہیں۔ سائنس خصوصا فلکیات پر پڑھنا اور لکھنا ان کا مشغلہ ہے۔ ان کے مضامین یہاں کے علاوہ دیگر کئی ویب سائٹس پر بھی پبلش ہوتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *