Home / مستقل سلسلے / فلیٹ ارتھ چیک میٹ / فلیٹ ارتھ چیک میٹ سوال 6

فلیٹ ارتھ چیک میٹ سوال 6

چاند کے گڑھوں میں سایہ کیوں ہوتا ہے؟

فلیٹ ارتھرز کا کہنا ہے کہ چاند کی اپنی روشنی ہوتی ہے اور یہ سورج کی روشنی کو منعکس نہیں کرتا۔ ایسا کہنا ان کی مجبوری ہے کیونکہ اگر یہ کہا جائے کہ زمین فلیٹ ہے اور  چاند سورج کی روشنی کو منعکس کرتا ہے تو پھر فلیٹ ارتھ میپ کے اوپر چاند اور سورج کی حرکت کی وضاحت کسی طرح بھی نہیں کی جاسکتی۔

ٹیلی سکوپ سے چاند کے گڑھوں کو باغوردیکھنے پر ان میں ایک طرف سایہ نظر آتا ہے جو کہ گڑھے کی گہرائی اور سورج کی چاند کے اوپر روشنی کی وجہ سے بنتا ہے۔  فلیٹرز کے مطابق اب اگر چاند کی اپنی روشنی ہے تو چاند کے گڑھوں میں یہ سایہ کس چیز کا ہے؟ مزید یہ کہ، یہ سایہ چاند کی منزلوں کے ساتھ ساتھ تبدیل ہوتا رہتا ہے جو کہ اس بات کا قوی ثبوت ہے کہ یہ سایہ چاند پر سورج کی روشنی پڑھنے سے بنتا ہے اور یہ ہی روشنی چاند واپس زمین پر منعکس کرتا ہے۔

اور اگر ایسا نہیں تو اس کی وضاحت کر دیں۔

About محمد سلیم

محمد سلیم ایک کمپیوٹر پروگرامر ہیں اور ایک سافٹ وئیر ہاوس چلا رہے ہیں۔ سائنس خصوصا فلکیات پر پڑھنا اور لکھنا ان کا مشغلہ ہے۔ ان کے مضامین یہاں کے علاوہ دیگر کئی ویب سائٹس پر بھی پبلش ہوتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *