Home / مستقل سلسلے / فلیٹ ارتھ چیک میٹ / فلیٹ ارتھ چیک میٹ سوال 5

فلیٹ ارتھ چیک میٹ سوال 5

سورج کی دوری اور ٹائم زونز کا فرق:

یہ سوال تھوڑا ٹیکنیکل ہے اور اس میں ہمیں ٹریگنومیٹری کا ایک فارمولابھی استعمال کرنا ہے۔ میں کوشش کرو گا کہ آسان الفاظ میں اپنی بات سمجھا سکو۔

فلیٹ ارتھرز کے مطابق سورج ہم سے 3000میل بلند ہے۔ مطلب اگر سورج  عین ہمارے سر کے اوپر موجود ہو    اور سورج کے ساتھ ہمارا 90کا زاویہ ہو تو اس کا فاصلہ ہم سے 3000میل ہو گا۔ جیسے جیسے یہ مغرب کی طرف سفر کرتا جائے گا یہ ہم سے اور دور ہوتا جائے گا۔ اس طرح غروب کے وقت یہ ہم سے زیادہ سے زیادہ فاصلہ پر ہو گا۔

فرض کریں غروب آفتاب کے وقت سورج اور ہمارا 8کا اینگل ہے(آٹھ کا اس لئے کہ تقریباً اس اینگل تک سورج ہمیں واضع نظر آتا رہتا ہے)  توسورج کو ہم سے 21346.11میل دور بھی ہونا چاہے۔ یعنی 21346میل مغرب میں اس وقت دوپہر کا وقت ہونا چاہیے کیونکہ تب سورج عین ان کے سر پر ہو گا۔

آپ کو اگر اینگل اور بلندی معلوم ہو تو  آپ  ٹریگنومیٹری کے آسان سے فامولا سے یہ نمبر نکال سکتے ہیں۔ فارمولا درج ذیل ہے۔

tan(angle)=height/base

یا اگر فارمولے کو سمپل کیا جائے تو

Base=height/tan(angle

Base = height/tan(angle)

Base = 3000/ 0.1405408347

Base = 21346

(اس فارمولے میں 0.1405408347 نمبر tan(8)کی ویلیو ہے)

 

اگر آپ چاہیں تو درج ذیل دو لنکس سے بھی یہ کیلکولیشن کر سکتے ہیں۔

https://www.blocklayer.com/trig/righttriangles.aspx

http://www.calctool.org/CALC/math/trigonometry/height

 

 

خط استوا پر زمین کا محیط 24901میل ہے۔ اب اندازہ لگائیں اس کیلکلولیشن کےحساب سے جب سورج غروب ہو رہا ہو گا تو وہ کہاں پر ہو گا؟ جی ہاں وہ آپ کی دوسری طرف طلوع بھی ہو رہا ہو گا۔ یقین نہیں آتا تو یہ لنک دیکھیں میں نے اس میں میپ پر 21346.11میل کی لائن بھی لگائی ہوئی ہے۔

https://www.mapdevelopers.com/distance_finder.php?polylines=%5B%5B%5B%5B0.11775313031723662%2C-154.6640625%5D%2C%5B0.11775313031723662%2C30.9609375%5D%2C%5B0.11775313031723662%2C-103.2041015625%5D%2C%5B0.11775313031723662%2C-103.27001953125%5D%5D%2C%22%23000000%22%5D%5D

اس لنک میں خط استوا پر آپ کو جو کالی لائن نظر آ رہی ہے یہ 21346.11میل کی لائن ہے۔

مطلب دوسرے الفاظ میں ہم ایک ہی سورج کو دو مختلف جگہوں پر دیکھ رہے ہونگے۔ ایک طرف غروب ہوتے ہوئے اور دوسری طرف طلوع ہوتے ہوئے۔  سارے ٹائم زونز خراب ہو جائیں گے۔ دن اور تاریخ کی کوئی پہچان نہیں ہو گی۔

فلیٹ ارتھ ایک ناکام تھیوری ہے۔ آپ جیسے جیسے اس کو پڑھتے جائیں گے آپ پر اس کی خامیاں واضح ہوتی جائیں گی۔ آپ ایک خامی کو ٹھیک کریں گے تو دو نئی سر نکال لیں گی۔

 

About محمد سلیم

محمد سلیم ایک کمپیوٹر پروگرامر ہیں اور ایک سافٹ وئیر ہاوس چلا رہے ہیں۔ سائنس خصوصا فلکیات پر پڑھنا اور لکھنا ان کا مشغلہ ہے۔ ان کے مضامین یہاں کے علاوہ دیگر کئی ویب سائٹس پر بھی پبلش ہوتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *