Home / مستقل سلسلے / فلیٹ ارتھ چیک میٹ / فلیٹ ارتھ چیک میٹ سوال 4

فلیٹ ارتھ چیک میٹ سوال 4

فلیٹ ارتھ میں خط سرطان(پیلا)  اور خط جدی (لال )ہم مرکز دائرے ہیں جبکہ خط سرطان کا محیط خط جدی کی نسبت کافی کم ہے۔

گرمیوں میں سورج عین خط سرطان تک آ جاتا ہے۔ مطلب سورج کا ایک چکر خط سرطان کے بالکل اوپر ہوتا ہے جبکہ سردیوں میں یہ خط جدی کے اوپر گھوم رہا ہوتا ہے۔

خط سرطان پر سورج کو ایک چکر مکمل کرنے میں خط جدی کی نسب کافی کم فاصلہ    طے کرنا پڑتا ہے ۔اب اگر سورج خط سرطان پر ہو یا خط جدی پر دونوں کے اوپر ایک چکر 24گھنٹوں میں ہی مکمل کرتا ہے۔

کیا وجہ ہے کہ  خط سرطان پر آ کر سورج کی رفتار سست اور خط جدی پر جا کر سورج کی رفتار تیز ہو جاتی ہے؟

 

About محمد سلیم

محمد سلیم ایک کمپیوٹر پروگرامر ہیں اور ایک سافٹ وئیر ہاوس چلا رہے ہیں۔ سائنس خصوصا فلکیات پر پڑھنا اور لکھنا ان کا مشغلہ ہے۔ ان کے مضامین یہاں کے علاوہ دیگر کئی ویب سائٹس پر بھی پبلش ہوتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *