Home / مستقل سلسلے / فلیٹ ارتھ چیک میٹ / فلیٹ ارتھ چیک میٹ سوال 2

فلیٹ ارتھ چیک میٹ سوال 2

مرکری اور وینس سورج کے سامنے کیسے آتے ہیں؟

زمین نظام شمسی کا تیسرا سیارہ ہے۔ زمین سے پہلے مرکری اور وینس سورج کےگرد چکر لگا رہے ہیں۔ اس دوران یہ کبھی کبھی زمین اور سورج کے بالکل درمیان آ جاتے ہیں۔ ایسے وقت ان کو زمین سے آسانی سے دیکھا جاسکتا ہے اور اس کیلئے آپ کی کسی ٹیلی سکوپ کی بھی ضرورت نہیں۔ بس ایک ایکسرے پیپر لیں اور فولڈ کر کے اس نظارےکا لطف اٹھائیں۔

وینس آخری بار 10اور 11دسمبر 2017کو سورج کے سامنے آیا تھا۔ اگلی بار 8دسمبر 2125کو وینس ٹرانزت ہو گا۔ مرکری اس صدی میں 14بار سورج کے سامنے سے گذرےگا جس میں سے ایک ٹرانزت اسی سال یعنی 11نومبر کو ہو گا۔

گلوب سائنس کی کیلکولیشنز اتنی پرفیکٹ ہیں کہ آپ سینکڑوں سالوں کے بعد کا بھی ٹھیک ٹھیک بتا سکتے ہیں کہ کون سا سیارہ اور چاند کس تاریخ کو کہاں ہو گا۔

 

فیلٹرز سے میرا سوال یہ ہے کہ اگر سورج صرف 4828کلومیٹر بلندہے تو مرکری اور وینس اس کے سامنے کیسے آ جاتے ہیں؟  دوسری بات یہ کہ فلیٹرز کہتے ہیں سورج اور چاند ایک ہی بلندی پر ہیں تو پھر مرکری اور وینس صرف سورج کے سامنے کیسے آتے ہیں چاند کے سامنے کیوں نہیں آتے؟

اسی طرح صرف مرکری اور وینس کا ٹرانزت ہی کیوں ہوتا ہے؟ باقی سیارے سورج کے سامنے سے کیوں نے گذرتے؟

About محمد سلیم

محمد سلیم ایک کمپیوٹر پروگرامر ہیں اور ایک سافٹ وئیر ہاوس چلا رہے ہیں۔ سائنس خصوصا فلکیات پر پڑھنا اور لکھنا ان کا مشغلہ ہے۔ ان کے مضامین یہاں کے علاوہ دیگر کئی ویب سائٹس پر بھی پبلش ہوتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *