Home / مستقل سلسلے / فلیٹ ارتھ چیک میٹ / فلیٹ ارتھ چیک میٹ سوال 19

فلیٹ ارتھ چیک میٹ سوال 19

جنوبی قطب پر نظر آنے والے برج فلیٹ زمین پر کس سمت میں ہوتے ہیں؟

اورین برج نصف کرہ شمالی  میں نظر آنےوالا سب سے مشہور اور آسان برج ہے اس کے علاوہ بھی کافی سارے برج ہیں جن کو ہم آسانی سے پہچان سکتے  ہیں۔ اسی طرح نصف کرہ جنوبی میں بھی بہت سے برج ہیں جن میں سے ایک مشہور برج Octans ہے۔  Octans میں صرف تین ستارے پائے جاتے ہیں اور اس تکون کو باآسانی پہچانا جا سکتا ہے۔

نصف کرہ جنوبی میں کسی بھی مقام سے عین جنوب کی سمت یہ برج نظر آتا ہے۔ اگر آسٹریلیا، جنوبی افریقہ یا چلی سے جنوب کی سمت دیکھا جائے تو  ہمیں Octans نظر آئے گا ۔ اب آپ پوسٹ پکچر دیکھیں او ر سوچیں کو فلیٹ زمین پر یہ کیسے ممکن ہے کہ تین مختلف سمتوں پر ایک ہی برج نظر آئے؟

 

 

برج Octansکے بارے میں مزید ان لنکس سے پڑھیں۔

https://en.wikipedia.org/wiki/Octans

https://www.universetoday.com/22217/octans/

https://www.constellation-guide.com/constellation-list/octans-constellation/

 

About محمد سلیم

محمد سلیم ایک کمپیوٹر پروگرامر ہیں اور ایک سافٹ وئیر ہاوس چلا رہے ہیں۔ سائنس خصوصا فلکیات پر پڑھنا اور لکھنا ان کا مشغلہ ہے۔ ان کے مضامین یہاں کے علاوہ دیگر کئی ویب سائٹس پر بھی پبلش ہوتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *