Home / مستقل سلسلے / فلیٹ ارتھ چیک میٹ / فلیٹ ارتھ چیک میٹ سوال 18

فلیٹ ارتھ چیک میٹ سوال 18

گلوب اور فلیٹ ارتھ ماڈل کے مطابق سال میں دو بار  سورج خط استوا کے بالکل اوپر ہوتا ہے۔ جس کو ہم Equinox کہتے ہیں۔  Equinox عام طور پر 21مارچ  اور 23ستمبر کو ہوتا ہے۔

اس دن سورج بالکل مشرق سے طلوع ہوتا  ہے  اور بالکل مغرب میں غروب ہوتا ہے۔ آپ زمین پر کسی بھی جگہ ہو Equinoxوالے دن جہاں سے سورج نکلے گا وہی آپ کامشرق ہو گا اور جس جگہ سورج غروب ہو گا وہی آپ کا مغرب ہو گا کیونکہ سورج پورا دن بالکل خط استوا کے اوپر سفر کرتا ہے۔

فلیٹ ارتھ کو Equinoxوالے دن کئی طریقوں سے غلط ثابت کیا جا سکتا ہے۔ اس سوال میں صرف ایک طریقے پر بحث ہو گی باقی پر پھر کبھی۔ آگے بڑھنے سے پہلے ایک بار پوسٹ پکچر کو دیکھیں۔ فرض کریں آپ پوائنٹ Aپر موجود ہیں تو سورج پوائنٹ Cسے طلوع ہو گا اور پوائنٹBپر غروب ہو گا۔ اسی طرح  پوائنٹ Aپر موجود شخص کا بالکل مشرق اور بالکل مغرب میں نے سبز لائنز کے ساتھ دیکھایا ہے۔

 

اب آپ دیکھیں کہ غروب ہوتے وقت سورج کی سمت کیا ہے؟ کیا وہ بالکل مغرب میں ہے؟ نہیں بلکہ وہ مغروب سے 45ڈگری شمال میں ہے اور ہم اسکو NWکہتے ہیں۔ اسی طرح طلوع ہوتا سورج بھی بالکل مشرق میں نہیں ہے بلکہ45ڈگری شمال میں ہے ۔ اس کو ہم NEکہتے ہیں۔

یہاں ایک اور سوال بھی بنتا ہے کہ کیا افریقہ میں رہنے والوں کیلئے سورج Equinox کے دن آدھے دائرے کا چکر لگاتا ہے؟ جبکہ کوئی بندہ بھی ایسا دعویٰ کرتا نظر نہیں آئے گا کہ اُس کے اوپر سورج آدھے دائرہ کی حرکت سے گذرا تھا۔

 

میں پھر سے کہتا ہوں کہ Equinoxکے دن سورج بالکل مشرق سے نکلتا ہے اور بالکل مغرب میں غروب ہوتا ہے چاہے آپ زمین پر کسی بھی جگہ پر موجود ہوں(پولز کے علاوہ) ۔ اس حساب سے اگر آپ فلیٹ ارتھ پر Equinoxکے دن مختلف جگہوں پر سورج کے طلوع اور غروب کے اینگلنز نکالیں تو آپ چکرا جائیں گے اور کبھی بھی نہیں بتا پائیں گے کہ مشرق کس سمت میں واقع ہے۔

 

یہ تجربہ آپ Equinoxوالے دن خود بھی کر سکتے ہیں۔ جب سورج غروب ہو رہا ہوں تو یہ دیکھیں کہ اُس کی سمت کا شمال سے کیا زاویہ بنتا ہے اور پھر فلیٹ ارتھ پر اپنی لوکیشن کو لے کر قطب شمالی اور سورج کا اینگل بنائیں اور دیکھیں سورج کہاں پر ہے۔  ساتھ ہی فلیٹ ارتھ کے کسی بھی سافٹ وئیر یا اپلیکشن میں دیکھیں سورج اس وقت کہاں پر ہے اور اس کا آپ کی لوکیشن سے کیا اینگل بنتا ہے۔ پھر خود اسی اینگل پر دیکھیں تو سورج آپ کو اس سے 45درجے آگے ملے گا۔

About محمد سلیم

محمد سلیم ایک کمپیوٹر پروگرامر ہیں اور ایک سافٹ وئیر ہاوس چلا رہے ہیں۔ سائنس خصوصا فلکیات پر پڑھنا اور لکھنا ان کا مشغلہ ہے۔ ان کے مضامین یہاں کے علاوہ دیگر کئی ویب سائٹس پر بھی پبلش ہوتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *