Home / مستقل سلسلے / فلیٹ ارتھ چیک میٹ / فلیٹ ارتھ چیک میٹ سوال 17

فلیٹ ارتھ چیک میٹ سوال 17

آسٹریلیا سے چلی جانے والی فلائٹس کا روٹ کیا ہوتا ہے؟

آ ج آپ کو اندازہ ہو گا کہ کیسے لاکھوں لوگ مل کر آپ کو بےوقوف بنا رہے ہیں۔ کیسے تمام ائیر لائن کمپنز مل کر فلیٹ ارتھ کی سچائی کو چھپا رہیں اور روزانہ لاکھوں ڈالرز اس سچ کو چھپانے کیلئے لگا رہی ہیں

 

آسٹریلیاکے شہر سڈنی سے چلی کے شہر سانتاگو(Santiago)تک ڈائریکٹ فلائٹس جاتی ہیں۔ ان فلائٹس کا روٹ فلیٹ ارتھ پر کیا ہوتا ہے؟

سب سے پہلے تو گلوب پر ان کا روٹ دیکھتے ہیں۔ آپ پکچر نمبر 1 کو دیکھیں یہ گلوب پر اس فلائٹ کا ڈائریکٹ پاتھ ہے۔ اس کے بعد آپ تصویر نمبر 2کو دیکھیں ، اس پر آپ کو دو لائن نظر آئیں گی۔ پیلی لائن ظاہر کرتی ہے کہ اگر ہم فلیٹ ارتھ پر ڈائریکٹ پاتھ لیں تو کیاراستہ بنے گا اوراگر ہم گلوب کے پاتھ کو فلیٹ پر کنورٹ کریں تو سفید لائن بنے گی۔

یہ دونوں راستے تو بالکل ایک دوسرے سے تبدیل ہیں۔ اگر ہم فرض کر لیں کہ پیلی لائن والا راستہ ٹھیک ہے تو پھر گلوب پر اس کا پاتھ بڑا دلچسپ بنتا ہے۔ اگر فلیٹ ارتھ کے پاتھ کو گلوب پر تبدیل کریں تو یہ آپ کو تیسری تصویر میں نظر آئے گا۔

آپ گوگل میں QF27 اور QF28سرچ کریں ،یہ دو فلائٹس ڈائریکٹ Santiago to Sydneyجاتی ہیں آپ کئی ویب سائٹس سے ان کا پاتھ اور ٹائم بھی دیکھ سکتے ہیں۔ یہ تقریباً 14گھنٹے کی فلائٹس ہیں۔ اس کے علاوہ بھی کچھ فلائٹس اسی روٹ پر جاتی ہیں۔

یہاں پر کافی سارے سوالات بنتے ہیں ، فلیٹ ارتھ پر اگر سڈنی سے ڈائریکٹ روٹ لیا جائے (پیلی لائن) تو جہاز کو شمال کی طرف سفر کرنا چاہیے۔ جبکہ ایسا نہیں ہے آپ کوئی بھی بندہ نہیں دیکھا سکتے جو یہ دعویٰ کرے کہ جہاز تب شمال کی طرف گیا تھا۔ساتھ ہی اس جہاز کو کینڈا، امریکہ، میکسیکو، پانامہ وغیرہ سے گذرنا چاہے جبکہ آج تک کسی نے یہ دعویٰ نہیں کیا کہ انہوں نے ان میں سے کسی ملک کا کوئی لینڈ مارک دیکھا ہو اس فلائٹ میں، کسی لینڈ مارک کے نظر آنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا کیونکہ اصل میں گلوب پر یہ فلائٹ تقریبا ساری کی ساری سمندر پر ہوتی ہے۔

دوسرا سوال یہ کی اگرجہاز  لمباچکر(سفید لائن)  لگا کر جائے تو پھر یہ 14گھنٹے کی فلائٹ نہیں بنتی ، اور ائیر لائن ایسا کیوں کرے گی اور کیوں اتنا فیول ضائع کرے گی۔ ائیر لائن کو فلیٹ ارتھ کا راز چھپانے کی کیا ضرورت ہے؟

 

سینکڑوں موبائل ایپس اور ویب سائٹس موجود ہیں جن سے آپ ائیر لائن کی لائیو ٹریفک کو ٹریک کر سکتے ہیں۔ میں دو لنکس دیتا ہوں جہاں سے ان دو فلائٹس کو آپ ٹریک کر سکتے ہیں

https://flightaware.com/live/flight/QFA27

https://flightaware.com/live/flight/QFA28

 

فلیٹ زمین پر اس طرح کے کئی اور روٹس بھی ہیں جو کسی طور لوجیکل نہیں لگتے۔ ایسا ہی ایک روٹ جنوبی افریکہ کے جوہنسبرگ سے آسٹریلیا کے شہر پرٹ تک بھی ہے۔

 

جیسے جیسے میں نے اس سارے ڈیٹا بیس کو دیکھا ویسے ویسے مجھے اندازہ ہوا کہ تمام ائیر لائن کمپیز اس سازش میں برابر کی شریک ہیں اور لاکھوں لوگ مل کر ہم سے فلیٹ ارتھ کی سچائی کو چھپا رہے ہیں۔

ایک اور خیال بھی آیا، براعظم آسٹریلیا فلیٹ زمین پر کافی مشکلات پیدا کرتا ہے، اس سے پچھلےایک دو  سوالات میں بھی میں  نے آسٹریلیا کا حوالہ دیا تھا ، فیک فلیٹ ارتھ سوسائٹی کے مطابق آسٹریلیا سرے سے موجود ہی نہیں ہے ، میرے خیال سے انہوں نے ایسے ہی سوالات سے جان چھڑانے کیلئے ایسا کہا تھا۔

About محمد سلیم

محمد سلیم ایک کمپیوٹر پروگرامر ہیں اور ایک سافٹ وئیر ہاوس چلا رہے ہیں۔ سائنس خصوصا فلکیات پر پڑھنا اور لکھنا ان کا مشغلہ ہے۔ ان کے مضامین یہاں کے علاوہ دیگر کئی ویب سائٹس پر بھی پبلش ہوتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *