Home / مستقل سلسلے / فلیٹ ارتھ چیک میٹ / فلیٹ ارتھ چیک میٹ سوال 15

فلیٹ ارتھ چیک میٹ سوال 15

نیوزی لینڈ اور ارجنٹائن میں سولہ گھنٹےسے زیادہ  کا دن کیسے ہوتا ہے؟

فلیٹرز کا ماننا ہے کہ قطب جنوبی  یعنی انٹارکٹک پر 24گھنٹےکا دن نہیں ہوتا۔ ارجنٹائن کے شہر  Río Gallegosمیں 22دسمبر کو دن16گھنٹوں اور 40منٹس کا ہوتا ہے۔ 22دسمبر Summer Solstice کہلاتا ہے اور نصف کرہ جنوبی کا سب سے بڑا دن ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ Río Gallegosجنوبی نصف کرہ کے 51.6ڈگری پر موجود ہے۔ اب اگر 51ڈگری پر دن کا دورانیہ تقریباً 17گھنٹے ہے تو اس سے آگے یہ مزید بڑھتا جائے گا ۔ سوال یہ ہے کہ اگر Río Gallegosپر سورج سترہ گھنٹے تک روشن رہتا ہے تو باقی زمین پر کیسےچکر کو مکمل کرتا ہے۔

 

یہاں پر ایک بڑی دلچسپ صورتحال پیدا ہو جاتی ہے۔ نیوزی لینڈ کا شہر Invercargillجنوبی نصف کرہ کے 46.5ڈگری پر ہے اور22دسمبر کو   یہا ں پر دن کا دورانیہ 15گھنٹے 48منٹس کا ہوتا ہے۔  فلیٹ زمین کے نقشہ کے مطابق نیوزی لینڈکاشہر Invercargill ارجنٹائن کے شہر Río Gallegosکے تقریبا دوسری سمت میں موجود ہے۔ یعنی میپ کے دونوں طرف دن کا دورانیہ کا فی لمبا ہے۔  میں نے پوسٹ پکچر پر دونوں شہروں کی نشاندہی لال نقطے سے کر دی ہے۔

کوئی فلیٹر بتا سکتا ہے ایسا کیسے ممکن ہے؟

ٹائم اینڈ ڈیٹ  ڈاٹ کام کے یہ دو لنکس آپ کو ان دو شہروں کا دسمبر میں سورج کے طلوع اور غروب  ہونےکے اوقات بتائیں گے

https://www.timeanddate.com/sun/new-zealand/invercargill?month=12&year=2019

https://www.timeanddate.com/sun/argentina/rio-gallegos?month=12&year=2019

 

About محمد سلیم

محمد سلیم ایک کمپیوٹر پروگرامر ہیں اور ایک سافٹ وئیر ہاوس چلا رہے ہیں۔ سائنس خصوصا فلکیات پر پڑھنا اور لکھنا ان کا مشغلہ ہے۔ ان کے مضامین یہاں کے علاوہ دیگر کئی ویب سائٹس پر بھی پبلش ہوتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *