Home / مستقل سلسلے / فلیٹ ارتھ چیک میٹ / فلیٹ ارتھ چیک میٹ سوال 13

فلیٹ ارتھ چیک میٹ سوال 13

نارتھ پول اور ساوتھ پول میں الگ الگ سٹار ٹریل کیوں؟

سٹار ٹریل سے مراد رات کو آسمان پر تمام نظر آنے والے اجرام فلکی کی زمین کی محوری گردش کی وجہ سے مشرق سے مغرب کی طرف حرکت کے راستہ کی مکمل لائنوں کی صورت میں نشان دہی  ہے۔ خط استوا سے شمال کے ممالک میں تمام اجرام فلکی شمالی قطبی مرکز کے گرد Anticlockwise مشرق سے مغرب گھومتے نظر آتے ہیں جبکہ خط استوا سے جنوب کے ممالک میں تمام اجرام فلکی جنوبی قطبی مرکز کے گرد clockwise گھومتے نظر آتے جو ایک واضح ثبوت ہے کہ ہم ہم گیند نما زمین پر رہتے ہیں جو کہ تیزی سے اپنے مرکز کے گرد گھوم رہی ہے۔

فلیٹ ارتھ تھیوری کے مطابق تمام اجرام فلکی لامتناہی پلین زمین پر صرف ایک ہی مرکز یعنی شمالی قطب کے گرد گھومتے ہیں ،اگر آپ کسی فلیٹ ارتھر سے یہ سوال پوچھیں کہ قطب جنوبی میں ستاروں کی ٹریلز جنوبی قطبی مرکز کے گرد گھڑی وار کیوں ہے تو لازمی طور پر آپ کو جواب ملے گا کہ پرسپیکٹو اور  ڈومڈ لینزکی وجہ سے۔ ویسے یہ    پرسپیکٹو بہت بڑا جادو ہے جہاں مرضی فٹ کر دیا جائے یہ بچارہ اُف تک نہیں کرتا ۔

پرسپیکٹو کی وجہ سے تو اس عمل کو کسی طور ایک فلیٹ ارتھ پر ثابت نہیں کیا جا سکتا۔ رہی بات ڈومڈ لینز کی تو پہلے تو اس کے اصول سمجھنے ہونگے اور دوسری بات کہ فلیٹ ارتھرز ڈومڈ لینز کا تجربہ لینز کے اوپر سے سمجھاتے ہیں جبکہ فلیٹ ارتھ کے مطابق ہم لینز کے نیچے یعنی اندر کی طرف ہیں اور وہاں پر رزلٹ وہ نہیں ہوتا جو اوپر سے دیکھنے پر ہوتا ہے۔

 

About محمد سلیم

محمد سلیم ایک کمپیوٹر پروگرامر ہیں اور ایک سافٹ وئیر ہاوس چلا رہے ہیں۔ سائنس خصوصا فلکیات پر پڑھنا اور لکھنا ان کا مشغلہ ہے۔ ان کے مضامین یہاں کے علاوہ دیگر کئی ویب سائٹس پر بھی پبلش ہوتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *