Home / مستقل سلسلے / فلیٹ ارتھ چیک میٹ / فلیٹ ارتھ چیک میٹ سوال 10

فلیٹ ارتھ چیک میٹ سوال 10

فلیٹرز کے مطابق سٹیلائٹ ٹی وی کیسے کام کرتاہے؟

اکثر گھرو ں کی چھتوں پر سٹیلائٹ ٹی وی کا رسیور لگا ہوتا ہے۔ فیلٹ ارتھرز کے مطابق یہ ریسیور کسی زمینی انٹینا کو فوکس کر رہا ہوتا ہے کیونکہ فلیٹرز کے نزدیک سٹیلائٹ کا کوئی وجود نہیں ہوتا۔

یہ ریسیور زیادہ تر 45کے اینگل پر ہوتا ہے۔ یہاں پر 45کا اینگل  بہت اہم ہے۔ اس اینگل کا مطلب ہے کہ اگر ایک انٹینا 100کلومیٹر دور ہے تو انٹینا کو بھی 100کلو میٹر بلند ہونا چاہے۔  اور اگر انٹینا 500کلو میٹر دور ہے تو اُس کو اتنا ہی بلند ہونا چاہے۔ مطلب جتنی دوری اتنی بلندی ۔ کیا کبھی کسی نے اتنے بلند انٹینا کو دیکھا ہے؟ یا اس کی کوئی تصویر؟ کم از کم پاکستان میں تو ایسا کوئی انٹینا نہیں ہے۔

 

ایک اور اہم بات کہ بلوچستان ، شمالی علاقہ جات اور اندرون سندھ کے وہ علاقے جہاں موبائل کی سروس بھی نہیں ہوتی وہاں بھی ہوٹلوں وغیرہ اور سڑک کنائے بنے ڈھابوں میں سٹیلائٹ ٹی وی چل رہا ہوتا ہے۔

کیا یہ ثابت نہیں کرتا کہ سٹیلائٹ ٹی وی کسی زمینی نہیں بلکہ خلائی اسٹیشن کو فوکس کر رہا ہے؟ اگر ایسا نہیں تو فلیٹرز تفصیل سے بتائیں کہ یہ کیسے کام کرتا ہے اور کسی انٹینا کی تصاویر بھی شئیر کریں۔

About محمد سلیم

محمد سلیم ایک کمپیوٹر پروگرامر ہیں اور ایک سافٹ وئیر ہاوس چلا رہے ہیں۔ سائنس خصوصا فلکیات پر پڑھنا اور لکھنا ان کا مشغلہ ہے۔ ان کے مضامین یہاں کے علاوہ دیگر کئی ویب سائٹس پر بھی پبلش ہوتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *