Home / مستقل سلسلے / فلیٹ ارتھ چیک میٹ / فلیٹ ارتھ چیک میٹ سوال 1

فلیٹ ارتھ چیک میٹ سوال 1

زمین نظام شمسی کا تیسرا سیارہ ہے۔ سورج کے گرد سب سے پہلے مرکری اور پھر وینس چکر لگا رہا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ کسی بھی سیارے کی اپنی روشنی نہیں ہوتی اور کوئی بھی سیارہ جو رات کو ایک ستارے کی طرح روشن نظر آتا ہے تو دراصل وہ سورج کی روشنی کو ریفلیکٹ کر رہا ہوتا ہے۔

جب مرکری یا وینس سورج اور زمین کے درمیانی حصہ میں ہوتے ہیں تو یہ مکمل نظر نہیں آتے بلکہ چاند کی طرح ان کی منازل بنتی رہتی ہیں۔  باقی تمام سیارے چونکہ زمین کے بعد آتے ہیں اور اُن پر سورج کی روشنی  منعکس ہو کر واپس زمین پر آتی ہے اس لئے ہمیں کبھی بھی اُن کی منازل نظر نہیں آتی۔

سوال یہ ہے کہ فلیٹ ارتھ میں وینس اور مرکری کی منازل کیسے بنتی ہیں؟

 

About محمد سلیم

محمد سلیم ایک کمپیوٹر پروگرامر ہیں اور ایک سافٹ وئیر ہاوس چلا رہے ہیں۔ سائنس خصوصا فلکیات پر پڑھنا اور لکھنا ان کا مشغلہ ہے۔ ان کے مضامین یہاں کے علاوہ دیگر کئی ویب سائٹس پر بھی پبلش ہوتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *