Home / اردو ادب / شاعری / سوشل میڈیا پر جون ایلیا کے نام سےمنسوب کچھ اشعار

سوشل میڈیا پر جون ایلیا کے نام سےمنسوب کچھ اشعار

سوشل میڈیا پر آج کل جون ایلیا صاحب چھائے ہوئے ہیں۔ روزانہ ہزاروں کے حساب سے ان کے اشعار پوسٹ اور شیئر ہوتے ہیں۔ بلاشبہ جون ایلیا ایک عظیم اور منفرد شاعر تھے اور ان کی اتنی زیادہ شہرت ان کا حق بھی ہے مگر اس شہرت نے اب ایک نیا موڑ لینا شروع کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا خاص کر فیس بک پر اب کئی دیگر شعرا کے اشعار بھی جون ایلیا کے نام سے پوسٹ کر دیئے جاتے ہیں جو کہ اُن شعرا اور جان ایلیا دونوں کے ساتھ نا انصافی ہے۔

ذیل میں وہ اشعار جو سوشل میڈیا پر جون ایلیا کے نام سے غلط منسوب ہیں۔

تم جو کہتی ہو چھوڑ دو سگریٹ
تم مرا ہاتھ تھام سکتی ہو

ارشد عباس ذکی

 

مجھ سے ملنے کو آپ آئے ہیں
بیٹھیے میں بلا کے آتا ہوں

شہزاد شاہ

 

یہ جو میں ہوں ذرا سا باقی ہوں
وہ جو تم تھے وہ مر گئے مجھ میں

عمار اقبال

 

جانی کیا آج میری برسی ہے؟
یعنی کیا آج مر گیا تھا میں؟

مسرور پیرزادہ

 

یہ کس مقام پہ سوجھی تجھے بچھڑنے کی
کہ اب تو جا کے کہیں دن سنورنے والے تھے
جمال احسانی

 

اپنی گردن جھکا کہ بات کرو،
تم نکالے گئے ہو جنت سے۔
ندیم بھابھہ

 

خودکشی تک حرام ہے یعنی

یہ بھی ممکن نہیں کہ مر جائو
انور شعور

 

میں نے چاہا تھا زخم بھر جائیں
زخم ہی زخم بھر گے مجھ میں
یہ جو میں ہو ذرا سا باقی ہوں
وہ جو تم تھے مر گئے مجھ میں
عمار اقبال

 

بہت سے غم دسمبر میں دسمبر کے نہیں تھے
اسے بھی جون کا غم تھا مگر رویا دسمبر میں
عمیر قریشی

 

جو دیکھتا ہوں وہی بولنے کا عادی ہوں
میں اپنے شہر کا سب سے برا فسادی ہوں
منظر بھوپالی

 

گہیسو رخ پر ہوا سے ملتے ہیں
چلئے اب دونوں وقت ملتے ہیں
مرزا شوق لکھنوی

About محمد سلیم

محمد سلیم ایک کمپیوٹر پروگرامر ہیں اور ایک سافٹ وئیر ہاوس چلا رہے ہیں۔ سائنس خصوصا فلکیات پر پڑھنا اور لکھنا ان کا مشغلہ ہے۔ ان کے مضامین یہاں کے علاوہ دیگر کئی ویب سائٹس پر بھی پبلش ہوتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *