Home / فلکیات / سورج یا چاند گرہن ہر ماہ کیوں نہیں ہوتا؟

سورج یا چاند گرہن ہر ماہ کیوں نہیں ہوتا؟

یہ سوال اکثر گروپس میں پوچھا جاتا ہے، خاص کر حالیہ چاند گرہن کے بعد ایک بار پھر سے یہ سوال گروپس کے کومنٹس میں نظر آ رہا ہے۔

چاند اور سورج گرہن کو سمجھنے کیلئے آپ کو زمین کی سورج کے گرد اور چاند کی زمین کے گرد حرکت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔  زمین سورج کے گرد گھومتی ہے، جبکہ چاند زمین کے گرد چکر لگا رہا ہے۔  چاندکا پلین زمین کے گرد بالکل وہی نہیں ہے جو زمین کا سورج کے گرد ہے  بلکہ چاند کا اربٹ زمین کے گرد 5.14 ڈگری جھکا ہوا ہے۔ دوسرے الفاظ میں چاند زمین کے خط استوا کے بالکل اردگرد چکر نہیں لگاتا بلکہ خط استوا سے  5.14ڈگری شمال اور جنوب کے درمیان گھومتا رہتا ہے۔

اگر چاند کا اربٹ زمین کے خط استوا کے بالکل اوپر ہوتا تو ہمیں ہر ماہ ایک سورج اور ایک چاند گرہن ضرور ملتا۔  چاند جب شمال میں اپنے آخری پوائنٹ یعنی  5.14ڈگری شمال میں ہوتا ہے تو اس کو ہم Ascending Node  کہتے ہیں، یہاں سے چاند جنوب کی طرف سفر کرتا ہے اور جب چاند جنوب میں اپنےآخری پوائنٹ یعنی 5.14ڈگری جنوب میں ہوتا ہے اس کو ہم Descending Node  کہتے ہیں ۔ چاند جب ان نوڈز کے قریب ہوتا ہے تو چاند کا سایہ زمین کے اوپر یا نیچے سے گذر جاتا ہے اور زمین پر سایہ نہیں پڑتا جس کی وجہ سے زمین پر سورج گرہن نہیں ہوتا ۔ یہی کچھ چاند گرہن کے وقت ہوتا ہے اور زمین کا سایہ چاند کے اوپر یا نیچے سے گذر جاتا ہے اور چاند گرہن نہیں ہوتا۔ چاند جب ان دونوں نوڈز سے دور اور خط استوا کے قریب ہوتا ہے تو گرہن لازمی ہوتا ہے۔

 

ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ چاند اور سورج گرہن ہمیشہ ساتھ ساتھ آتے ہیں۔ یعنی ایک سیزن میں ایک گرہن کے چودہ دن بعد دوسرا گرہن لازمی آتا ہے ۔ اگر آج چاند گرہن ہو گا تو چودہ دن کے بعد سورج گرہن لازمی آئے گا، مگر کبھی کبھی یہ سلسلسہ تھوڑا تبدیل ہوتا ہے اور تین گرہن کا سیزن آتا ہے جن کی ترتیب کچھ یوں ہوتی ہے، سورج گرہن، چاند گرہن ،سورج گرہن  یا پھر چاند گرہن، سورج گرہن ، چاند گرہن ۔ اس کی وجہ اوپر بیان کی گئی چاند کی حرکت سے واضع ہوتی ہے۔ گرہن کا ایسا سیزن اگلی بار 2020 میں آئے گا۔

دوسری دلچسپ بات یہ کہ گرہن کے ایک سیزن کے بعد دوسرا سیزن ٹھیک چھ ماہ کے بعد آتا ہے۔ اس کی وجہ کیا ہو سکتی ہے؟ تھوڑا سرچ کریں اور کومنٹ میں بتائیں۔

 

یہ ویڈیو چاند کی اس حرکت کو سمجھنے کیلئے

About محمد سلیم

محمد سلیم ایک کمپیوٹر پروگرامر ہیں اور ایک سافٹ وئیر ہاوس چلا رہے ہیں۔ سائنس خصوصا فلکیات پر پڑھنا اور لکھنا ان کا مشغلہ ہے۔ ان کے مضامین یہاں کے علاوہ دیگر کئی ویب سائٹس پر بھی پبلش ہوتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *