Home / فلکیات / خلا میں جانے والی پہلی کار اس وقت کہاں ہے

خلا میں جانے والی پہلی کار اس وقت کہاں ہے

اسپیس ایکس اور الیکٹرک کار کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کسی تعارف کے محتاج نہیں ۔  ایلون مسک نے ایک معروف امریکی ادیب  ’’ آ ئزک ایزیموو‘‘ کی ایک سریز فاونڈیشن  سے متاثر ہو کر اپنی ذاتی روڈسٹر نامی کار کو خلا میں بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ ( کافی تلاش کے باوجود بھی مجھےایلون مسک کے اس فیصلے کا اصل مقصد نہیں مل سکا۔ اگر آپ میں سے کسی کو علم ہو تو کمنٹ ضرور کیجئے گا)

6فروری 2018 کو اس کار کو 2فیلکن ہیوی راکٹس استعمال کرتے ہوئے کینڈی اسپیس اسٹیشن سے خلا میں بھیجا گیا۔روڈسٹر کار میں ایک ڈمی انسان بھی بٹھایا گیا ہے جو کہ باقاعدہ اسپیس سوٹ میں ملوث تھا ، اسے اسٹار مین کا نام دیا گیا ہے

لانچنگ سے پہلے ایلون مسک نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ کار مریخ کے چکر لگاتی رہے گی  اس بات کے امکانا ت بہت کم ہیں کہ یہ مریخ کی سطح سے ٹکرائے گی۔مگر راکٹس کے تین میں سے ایک انجن کی خرابی نے کار کے ٹری جیکٹری کو پوری طرح تبدیل کردیا ۔ اس کے بعد یہ کار مریخ کے نہیں بلکہ سورج کے گرد چکر لگانے لگ گئی اور اس کا مدار مریخ اور زمین کے درمیان میں بیضوی ہو گیا مطلب یہ مریخ سے آگے بھی نکل جاتی ہے اور زمین کے قریب بھی آ جاتی ہے۔ اس کے مدار کو ٹیسلا اربٹ کا نام دیا گیا ہے۔ اس اربٹ کا سورج سے کم سے کم فاصلہ 92ملین میل اور زیادہ سے زیادہ فاصلہ 158ملین میل ہے۔

 

ایک  امریکی انجینئر بین پیرسن نے اس کار کی ٹری جیکٹری معلوم کرنے لیئے ایک ویب سائٹ  بنائی جس کا لنک

https://www.whereisroadster.com ہے۔

پیرسن کی ویب سائٹ سے سور ج کے گرد ٹیسلا آربٹ کو با آسانی دیکھا جاسکتا ہے، ناسا کے ماہرین کے مطابق روڈسٹر اب 2091 میں زمین کے مدار کے بہت قریب سے گزرے گی، اور یہ بہترین موقع ہوگا کہ اس تاریخی کار کو زمین پر اتار کر کسی میوزیم میں محفوظ کر دیا جائے

About محمد سلیم

محمد سلیم ایک کمپیوٹر پروگرامر ہیں اور ایک سافٹ وئیر ہاوس چلا رہے ہیں۔ سائنس خصوصا فلکیات پر پڑھنا اور لکھنا ان کا مشغلہ ہے۔ ان کے مضامین یہاں کے علاوہ دیگر کئی ویب سائٹس پر بھی پبلش ہوتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *