Home / فلکیات / الٹا چاند

الٹا چاند

کیا آپ جانتے ہیں نصف کرہ جنوبی میں چاند الٹا نظر آتا ہے؟

فلکیات ایک شاندار مضمون ہے. اس کارخانہِ قدرت میں ایسے ایسے حیرت کدے ہیں کہ انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے. آپ جیسے جیسے مطالعہ کرتے جاتے ہیں آپ اس کے سحر میں گرفتار ہوتے جاتے ہیں.

ایسا ہی ایک حیرت انگیز مظہر چاند کے ساتھ جڑا ہے. جب آپ جنوبی نصف کرہ میں چاند کو دیکھتے ہیں تو وہ آپ کو الٹا نظر آتا ہے.

 

وضاحت

دراصل شمالی نصف کرہ کی نسبت جنوبی نصف کرہ میں آپ کا پوائنٹ آف ویو بدل جاتا ہے. اس کو مزید سمجھنے کیلئے یہ تصویر دیکھیں.

ہم یہ تو نہیں کہہ سکتے کہ ہم rotate ہو گے مگر درحقیقت چاند کو لے کر شمالی نصف کرہ کی نسبت ہمارا اینگل کافی زیادہ بدل جاتا ہے جس بنا پر ہمیں چاند الٹا نظر آتا ہے

اوائل تاریخوں کا چاند زیادہ مسحور کن نظر آتا ہے کیونکہ کریسنٹ الٹا نظر آنا زیادہ نوٹس کیا جاتا ہے.

چاند کا پلین تقریباً خط استوا پر ہے اس لئے اگر آپ خط استوا سے کریسنٹ کو دیکھیں گے تو ویسا ہی نظر آئے گا جیسے ہمارے موبائل میں سمائل ایموجی ہوتا ہے.

 

ایسا صرف چاند کے ساتھ نہیں ہے، کوئی بھی ستارہ ، نیبولا یا گلیکسی وغیرہ اگر خط استوا کے پلین پر ہوگی تو وہ جنوبی نصف کرہ میں شمالی کی نسبت الٹی نظر آئے گا نیچے orion constellationکی تصویر دی گئی ہے جو کہ شمالی نصف کرہ میں جنبونی نصف کرہ کی نسبت الٹی نظر آتی ہے۔

تحریر: محمد سلیم

About محمد سلیم

محمد سلیم ایک کمپیوٹر پروگرامر ہیں اور ایک سافٹ وئیر ہاوس چلا رہے ہیں۔ سائنس خصوصا فلکیات پر پڑھنا اور لکھنا ان کا مشغلہ ہے۔ ان کے مضامین یہاں کے علاوہ دیگر کئی ویب سائٹس پر بھی پبلش ہوتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *